؞   چوری کے الزام میں مقصود کا پیٹ پیٹ کر قتل، علاقہ میں پی اے سی تعینات
۱۳ جولائی/۲۰۱۶ کو پوسٹ کیا گیا
اترولیہ(حوصلہ نیوز): اترولیہ علاقہ کے باس گاؤں میں مقصود عالم نامی 25سالہ نوجوان کو بھیڑ نے چوری کے الزام میں پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔علاقہ کے لوگوں نے اپنے غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے اعظم گڑھ فیض آباد روڈ جام کیا اور کافی دیر بعد پولیس کے سمجھانے کے بعد جام کھلا۔موقع کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے پی اے سی تعینات کی ہے۔
اطلاع کے مطابق مقصود عالم ولد بشیر احمد سنیچر کی رات بھٹولی گاؤں میں ناچ دیکھنے گیا تھا ۔اتوار کو سحر کے وقت بھٹولی گاؤں کے دممو یادو مقصود کے گھر پہنچے اور اس کے والد کو بتایا کہ مقصود ان کے گھر رات 2بجے چوری کرنے آیا تھا لیکن لوگوں نے اس کو پیٹ دیا ہے جاکر اسے اٹھا لاؤ۔گھر اور محلے کے لوگ جب موقع پر پہنچے تو مقصود کی موت ہوچکی تھی۔ لوگوں نے مقصود کی لاش کو اعظم گڑھ -فیض آباد سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا اور مجرمین کی گرفتاری کی مانگ کی۔ ضلع انتظامیہ نے حالات کو دیکھتے ہوئے پی اے سی تعینات کر دی ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.